اڈانی گروپ مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹیڈسٹری بیوشن کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرے گا

   

نئی دہلی: اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) نے اتوار کو کہا کہ وہ مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (ایم ایس ای ڈی سی ایل) کے ساتھ پانچ ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کی فراہمی کے لیے طویل مدتی بجلی کی خریداری کے معاہدے (پی پی اے ) پر دستخط کریں گے ۔ اڈانی پاور لمیٹڈ (اے پی ایل) نئی 1600 میگاواٹ الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور سے ریاست مہاراشٹرا کو 1,496 میگاواٹ (نیٹ) تھرمل پاور کی فراہمی کے لیے ایم ایس ای ڈی سی ایل (مہاراشٹرا ڈسکام) کے ساتھ ایک طویل مدتی پاور سپلائی معاہدے (پی ایس اے ) پر دستخط کرے گی۔ مہاراشٹر ااسٹیٹ ڈسکام نے اڈانی گرین اور اڈانی پاور کی طرف سے 6,600 میگاواٹ ہائبرڈ سولر اور تھرمل پاور کی سپلائی کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) جاری کیا ہے ۔