نئی دہلی: نئی آنے والی کمپنی آکاسا ایئر نے اپنے 150 بوئنگ 737 میکس طیاروں کیلئے سی ایف ایم ۔لیپ ون بی انجن خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔ یئر لائن نے یہ اعلان جمعہ کو ایک ایسے وقت میں کیا جب فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ہندوستان کا دورہ کیا۔ اکاسا نے ایکسٹرا انجنوں کے ساتھ ساتھ دیکھ بھال کیلئے امریکی کمپنی سی ایف ایم انٹرنیشنل سے معاہدہ کیا ہے ۔اگست 2022 میں کام شروع کرنے والی ممبئی کی اکاسا ایئر لائن نے ابتدائی طور پر کل ملاکر 76 LEAP-1B انجن سے چلنے والے 737-8 طیاروں کا آرڈر دیا ہے ، جن میں سے 22 طیارے اس وقت سروس میں ہیں۔ اکاسا ایئر کے بانی اور سی ای او ونے دوبے نے کہا کہ یہ اہم، طویل مدتی معاہدہ اس اعتماد کا ثبوت ہے جو سی ایف ایم انٹرنیشنل کو اکاسا ایئر پر ہے ۔ ہمارے انجن مینٹیننس فراہم کنندہ کے طور پر سی ایف ایم کے ساتھ ہماری مسلسل شراکت داری آپریشنل اعتماد پر ہماری توجہ کی توثیق کرتی ہے۔