حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) مجلسی رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کی دو اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات پر فیصلہ چہارشنبہ تک ملتوی کردیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے خلاف درج کئے گئے مقدمات کی سماعت کیلئے قائم کی گئی خصوصی عدالت نے آج دونوں مقدمات کے فیصلہ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ پہلا مقدمہ نرمل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا ہے اور دوسرا مقدمہ نظام آباد ٹاؤن کا ہے۔ دونوں کیسس میں بھی اشتعال انگیزی کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے گئے اور سماعت مکمل ہونے پر منگل کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آج صبح وکیل دفاع نے عدالت میں ایک درخواست داخل کی جس میں نظام آباد کیس میں مزید تحریری مباحث نامہ کو داخل کرنے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے اسے قبول کرلیا اور فیصلہ کل یعنی13 اپریل چہارشنبہ تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ فیصلہ کے پیش نظر اکبر الدین اویسی آج احاطہ نامپلی کورٹ پہنچ کر عدالت میں حاضر ہوئے۔ب