اگردہلی کوام البلادکہیں تو مبالغہ نہیں ہوگا: پروفیسر قاسمی

   

نئی دہلی ۔ اگرکوئی دہلی کوام البلادکہے توشایدیہ مبالغہ نہیں ہوگا۔میرتقی میرنے دہلی کی جوتصویرکھینچی ہے ۔اس سے صرف نظرنہیں کیاجاسکتا۔دہلی کواٹھارویں اورانیسویں صدی میں سب سے زیادہ کچلاگیا۔ان سب کے باوجودیہ شہرہرزمانے میں ممتازرہاہے ۔یہ بات، مشیر برائے دہلی آرکائیوز،حکومت دہلی وسابق صدر،شعبہئ فارسی،دہلی یونیورسٹی پروفیسرشریف حسین قاسمی نے اردواکادمی،دہلی کے زیراہتمام توسیعی خطبات سیریزبہ عنوان ‘دہلی کی تاریخ وثقافت’ توسیعی خطبات سیریز کے پہلے خطبے بعنوان ’کچھ پرانی دلی کے بارے میں‘ پراظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے بھی دہلی کے بارے میں ایک قصیدہ لکھاہے ۔ان کے مدرسے میں پورے عالم اسلام کے طلبا موجود تھے، فرصت کے لمحات میں وہ دوسرے شہروں اور ممالک کے طلباسے دہلی کاموازنہ کراتے تھے ۔