اگنی پتھ: مرکزی حکومت بھی سپریم کورٹ سے رجوع

   

نئی دہلی : مسلح افواج میں بھرتی کی اسکیم ’اگنی پتھ‘ پر ملک بھر میں احتجاج اور سپریم کورٹ میں دائر عرضیوں کے درمیان آج مرکزی حکومت بھی عدالت پہونچ گئی ہے۔ اپنی کیویٹ پٹیشن داخل کرتے ہوئے حکومت نے عدالت پر زور دیا کہ وہ اِس معاملہ میں اس کی بات سنے بغیر کوئی حکم جاری نہ کرے۔ اب تک سپریم کورٹ میں 3 عرضیاں دائر کی گئی ہیں جن میں مسلح افواج میں مرکز کی قلیل مدتی بھرتی اسکیم اگنی پتھ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ تاہم کسی بھی درخواست کا خاص طور پر انتباہ میں ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ ہرش اجئے سنگھ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی جس میں مرکزی حکومت کو اگنی پتھ اسکیم پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ وکیل وشال تیواری اور منوہر لال شرما نے بھی اِس معاملہ میں عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔