جاکلین کو اتوار کے روز ممبئی ائیر پورٹ پر انتظامیہ نے روک لیاتھا
نئی دہلی۔بالی ووڈ اداکارہ جاکلین فرنانڈیز کو جمعرات کے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دوبارہ سمن جاری کیاہے تاکہ کروڑپتی شخص سوکیش چندرشیکھر کے خلاف درج انسداد مالی تغلب کارائیوں کے معاملے میں پوچھ تاچھ کرسکیں۔
چہارشنبہ کے روز جاکلین ای ڈی ٹیم کے روبرو اس کیس میں بطور گواہ اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے پہنچی تھیں۔ یہ دوسری دور کی پوچھ تاچھ ہے جس کو انہیں سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
وہ دن میں 11بجے کے قریب ایم ٹی این ایل بلڈنگ سنٹر دہلی پہنچی جہاں پر ای ڈی دفتر ہے۔ وہاں پر ایک خاتون عہدیدار کے بشمول دیگر پانچ افسران روم میں موجود تھے جہاں پر ان کا بیان قلمبند کیا ہے۔
جاکلین کے علاوہ دیگر بالی ووڈ اداکارہ نورا فتح نے بھی بطور گواہ اپنا بیان حال ہی میں قلمبند کروایا ہے۔
جاکلین کو اتوار کے روز ممبئی ائیر پورٹ پر انتظامیہ نے روک لیاتھا‘ کچھ وقت کے لئے پوچھ تاچھ کی گئی اور پھر انہیں جانے دیا۔پیر کے روز مذکورہ ای ڈی نے انہیں ایجنسی کے روبرو جاری تحقیقات کے ضمن میں شامل ہونے کے سمن جاری کیاتھا۔
حال ہی میں انتظامیہ نے ای ڈی کی درخواست پر اداکارہ کے خلاف ایک ایل او سی جاری کیاتھا‘ جس میں ان کے بیرون ممالک جانے کا خدشہ ظاہر کیاتھا۔
مذکورہ ای ڈی نے ہفتہ کے روز پی ایم ایل اے کے تحت ایک چارج شیٹ داخل کی ہے جس میں چند ایک بالی ووڈ اداکاروں بشمول جاکلین کے نام شامل ہیں۔
عدالت نے اس چارج شیٹ کے ادخال کے فوری بعد از خود کاروائی کرتے ہوئے ایجنسی سے کہاکہ وہ تمام ملزمین کو اس کی ایک کاپی فراہم کریں۔ چارج شیٹ کے معاملے پر اگلی سنوائی کے لئے 13ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔