نئی دہلی : ایئر انڈیا اور وستارا کے انضمام کے عمل کے تحت وستارا ایئر لائن اب صرف 11نومبر تک پروازیں چلائے گی اور اس کے بعد کی مدت کے لئے ٹکٹ نہیں بُک کرے گی۔یہ اطلاع آپریٹرز کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک پریس بیان میں دی گئی۔ بیان کے مطابق 11نومبر کے بعد ایئر انڈیا دونوں ایئر لائنز کے مربوط آپریشن کرے گی۔3ستمبر سے ، وستارا مسافروں کی ٹکٹوں کی بکنگ کو بتدریج کم کرنا شروع کر دے گا اور 12 نومبر یا اس کے بعد کی تاریخوں کے لئے کوئی بکنگ قبول نہیں کرے گی۔