نئی دہلی: کیرالہ کے کوزی کوڈ میں پیش آئے طیارہ حادثے کے بعد سرکاری طیارہ سروس ایئر انڈیا اور اس کی اکائی ایئر انڈیا ایکسپریس نے سوشل میڈیا پر اپنا لوگو سیاہ کردیا ہے ۔ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے فیس بک اور ٹویٹر پر اپنا لوگو کوسیاہ اور سفید رنگ میں کردیا ہے ۔ اس کے بیک گراؤنڈ کو مکمل طور پر سیاہ کردیا گیا ہے ۔ کوزیکوڈ کے المناک طیارہ حادثے کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت کے طور پرلوگو میں یہ تبدیلی کی گئی ہے ۔ عام طور پر ایئر انڈیا گروپ کا لوگو گہرے سرخ رنگ میں ہوتا ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کا ایک طیارہ جمعہ کی شب دبئی سے کوزیکوڈ پہنچا تھا ۔