ایئر کی سنچری ،ہندوستان 345پرآوٹ،نیوزی لینڈ129/0

   

کانپور۔ ویل ینگ (75 ناٹ آؤٹ) اور ٹام لیتھم (50 ناٹ آؤٹ) کی ناقابل شکست نصف سنچریوںکی بدولت نیوزی لینڈنے گرین پارک اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر57 اوور میں 129/0رنز بناتے ہوئے بہترین شروعات کی ہے ۔ قبل ازیں ظہرانہ کے بعد کے مرحلے میں ہندوستان کو 345 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ اب بھی 216 رنز سے پیچھے ہے۔ مہمان ٹیم کے دونوں اوپنرز اپنی اننگز کے ابتدائی مرحلے میں پریشان ہوئے تھے۔ وہ اومیش یادو اور ایشانت شرما کے ابتدائی اسپیل سے بچ گئے حالانکہ کچھ قریبی مواقع دیکھنے کو ملے۔لیتھم تیسرے اوور میں ایشانت کی ایل بی ڈبلیو اپیل سے بچ گئے لیکن ڈی آر ایس نے پیڈ پر اندرونی کنارے دکھایا۔اس سے قبل فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی 13ویں مرتبہ پانچ وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے جمعہ کو ہندوستان کو 111.1 اوور میں 345 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ہندوستان کے لیے شریاس ائیر نے اپنی پہلی ٹسٹ سنچری بنائی انہوں نے105 رنز بنائے جب کہ رویندرا جڈیجہ اور شبمن گل کی نصف سنچریوں کے علاوہ روی چندرن ایشون نے آٹھویں نمبر پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ہندوستان نے آج اپنی اننگز 258/4 سے دوبارہ شروع کی۔ساؤتھی نے اپنے دوسرے اوور میں 121 رنز کی پارٹنرشپ کو توڑتے ہوئے اپناکام شروع کیا۔ جڈیجہ کل کے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر آوٹ ہوئے لیکن ائیر نے اپنی سنچری مکمل کی۔ائیر نے 171 گیندوں میں 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 105 رنز اسکور کئے۔نیوزی لینڈ کیلئے ساؤتھی نے 69 رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔