ایران میں گرفتار مظاہرین کی تعداد100 سے زائد

   

تہران : ایران میں طالبات کی زہر خورانی پر مظاہروں کے نتیجے میں 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امور داخلہ کے مطابق، تہران، قم،زنجان،خوزستان،ہمدان،فارس،گیلان،مغربی آذربائیجان،مشرقی آذربائیجان،مشرقی آذربائیجان،کردستان اور رضوی خراسان صوبوں میں زہر خورانی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبے میں سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے چند ایران مخالف ہیں جنہوں نے معاشرے میں خوف اور خدشات پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ سال نومبرسے اب تک طالبات میں زہر خورانی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔اب تک 238 اسکولوں کی پانچ ہزار سے زائد طالبات زہر خورانی کی شکار ہو چکی ہیں۔