تہران: ایران کی سیول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ نجی فضائی کمپنیاں براہ راست یورپ جائیں گی۔ یہ فیصلہ تین ماہ پہلے ایران کی سرکاری فضائی کمپنی پر یورپی یونین کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ پروازیں 31 جنوری سے شروع ہوں گی۔ایرانی سیول ایوی ایشن کے سربراہ حسین پرفرزانے نے کہا ہے کہ تہران اور پیرس کے درمیانی روٹ پر مسافروں کو لانے لے جانے کا کام ‘ایران ایئر ٹور’ کرے گی۔ جو ایک پرائیویٹ کمپنی ہے۔نجی فضائی کمپنی قیشم ایئر بھی یورپ کے دو دوسرے شہروں کے لیے اپنی پروازوں کو شروع کرے گی۔ تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیلات نہیں دی ہیں۔حسین پرفرزانے نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ اس وقت لندن کی طرف کوئی پرواز نہیں جا رہی ہے۔ تو ہوسکتا ہے کہ اس کا بھی کوئی راستہ نکال لیا جائے۔یار رہے اکتوبر 2024 میں یورپی یونین نے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی لگائی تھی۔ ان پابندیوں کی زد میں ایرانی ایئر لائنز بھی آئی تھیں۔ کیونکہ ان پر الزام تھا کہ وہ ایرانی میزائل اور ڈرونز لے کر روس جاتی ہیں جو یوکرین کیخلاف جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔