تہران ۔ 16 نومبر (ایجنسیز) 2023 کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کی جیل میں تحریر کی گئی اور خفیہ طور پر باہر بھیجی جانے والی خود نوشت ایران کے نظام کے خلاف مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کی بھاری قیمت کو آشکار کرتی ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کی خود نوشت آمرانہ حکومتوں کے خلاف مزاحمت کی ایک طاقت ور مثال ہے۔ ’ایک عورت لڑنا کبھی نہیں چھوڑتی: ایران میں آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے میری جدوجہد‘‘ کے عنوان سے یہ کتاب حال ہی میں جرمن زبان میں شائع ہوئی ہے، جبکہ اس کا انگریزی ایڈیشن ستمبر 2027 میں جاری کیا جائے گا۔ نرگس محمدی فاؤنڈیشن جرمنی کی ترجمان مریم کلیرن نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خود نوشت سوانح یہ بیان کرتی ہے کہ نرگس درحقیقت آج کی شخصیت کیسے بنیں اور اس عورت کے روپ میں سامنے آنے کے لیے انہیں کیا قیمت ادا کرنا پڑی۔