واشنگٹن : امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے طاقت سے کام لینے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر شام میں فضائی حملہ کیے گئے تھے، جس میں ایران نواز جنگجو مارے گئے تھے۔ مغربی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایک ڈرون حملہ میں امریکی شہری کی ہلاکت پر جوابی کارروائی کی تھی۔