ایس آئی آر میں شفافیت کا مطالبہ، میدک میں کانگریس کا احتجاج

   

میدک۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک میں کانگریس قائدین اور کارکنوں نے پیر کے روز دھرنا منظم کیا۔ احتجاج کی قیادت میدک کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے کی جبکہ میدک ضلع کانگریس صدر ایس انجنیلو گوڑ نے نگرانی کی۔دھرنے کے دوران کانگریس قائدین و کارکنوں نے وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے علامتی پتلے نذرِ آتش کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ایم ایل اے کیمپ دفتر سے کلکٹریٹ تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔ اس موقع پر میدک میونسپل چیئرپرسن رادھیکا بھوپتی راجو، وائس چیئرمین ڈی نریش گوڑ، گالی انل کمار۔سرینواس ریڈی۔راجی ریڈی۔ ٹاؤن کانگریس صدر ایم گنگادھر، بھوپت راج۔ضلع کانگریس مینارٹی صدر صوفی جانی۔ ٹاؤن مائنارٹی صدر محمد فاضل، کوآپشن ممبر سید طاہرعلی۔منصور احمد۔ہریتا نرسنگ۔نسرین بیگم۔مائسن بن عبدللہ۔سید عمرمحی الدین۔راگی اشوک۔سلمان۔ ناگراجو، حویلی گھن پور کرن گوڑ، میدک اسمبلی یوتھ کانگریس صدر بھرت گوڑ کے علاوہ میونسپل کونسلرس، کوآپشن ممبران اور ضلع و منڈل سطح کے کانگریس قائدین و کارکنان موجود تھے۔کانگریس قائدین نے جمہوری عمل میں ووٹروں کے حقوق کے تحفظ اور ووٹر لسٹ کی نظرثانی میں مکمل شفافیت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوے ضلع کلکٹر پرتیما سنگھ کو یادداشت پیش کی۔