نئی دہلی۔ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادرپونا والا کوہندوستان بھر میں سی آر پی ایف وائی زمرہ کی سکیورٹی فراہم کرے گی‘ چہارشنبہ کے روز مذکورہ مرکزی حکومت کے عہدیداروں نے یہ بات کہی ہے۔
پونا نژاد سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا(ایس ائی ائی) میں حکومت کی ریگولیٹری امور کے ڈائرکٹر پرکاش کمار سنگھ جانب سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو16اپریل کے روز پونا والا کے لئے سکیورٹی کی درخواست پر مشتمل مکتوب تحریر کرنے کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیاہے۔
ہندوستان میں کویڈ19کے لئے استعمال ہونے والے دو ٹیکوں میں ایک کوویشلیڈ کی تیاری ایس ائی ائی نے کی ہے۔ لیٹر میں سنگھ نے کہا ہے کہ کویڈ19ٹیکہ کی سپلائی کو لے کر پونا والا کو مختلف گروپس سے دھمکیاں موصول ہوئی ہے۔
اس مکتوب میں سنگھ نے یہ بھی کہا ہے کہ ”کویڈ وباء کے خلاف مقابلہ میں ہم وزیر اعظم نریندر مودی جی کی شاندار قیادت میں حکومت ہند کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کررہے ہیں“