جڑچرلہ۔ /17 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ میں قومی پنشن ڈے کے موقع پر ریٹائرمنٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام جڑچرلہ منڈل کے ایس ایس سی ٹاپر جو مئی 2022 میں کامیابی حاصل کئے اور ٹاپ رینک لانے والے طلباء و طالبات کو مومنٹو و سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جن میں قابل ذکر ایم مونیکا،ZPHS بوائز ، پی مانیکیا ZPHS جڑچرلہ، این ہری ZPHS پولے پلی، بی اکشا ZPHS آلور شیوا کمار آلو، جے راجیش ZPHS پدا ادیرالا ، ثانیہ بیگم ZPHS اردو بوائز بادے پلی ضیاء محمد ، PHS گرلز اردو میڈیم ان تمام کو ریٹائرمنٹ عہدیداروں کی جانب سے صدر پرکاش کی نگرانی میں نائب صدر نعیم الدین، گھنڈے ریڈی، جمیلہ بیگم، بابو شنکر، شوا ناتھ، امام الدین، رادھا کرشنا و دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد کے علاوہ شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔