ایس ایس سی کامیاب خواتین کیلئے شی کیاب اسکیم کا آغاز

   


تربیت ‘ کارو لائسنس کے حصول میں مدد فراہم کی جائیگی ۔ 28 فبروری تک استفادہ کا موقع
حیدرآباد۔حکومت تلنگانہ کی جانب سے 10ویں کامیاب 18 سال سے زائد عمر کی خواتین کیلئے ’شی کیاب‘ اسکیم شروع کی گئی اور تمام اضلاع میں کلکٹر کے دفاتر میں ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر آفس میں درخواست فارم جاری کئے جانے لگے ہیں۔ اس اسکیم میں وہ خواتین جو ڈرائیور پیشہ کو اختیار کرنے کی خواہش مند ہیں محکمہ بہبود برائے خواتین کی جانب سے تربیت کی فراہمی کے ساتھ کار کی خریدی میں مدد کی جائیگی اور کیاب چلانے کی اجازت اور لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ خواہشمند امیدوارہ کو ضلع کلکٹر کے دفتر میں ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر آفیسر سے رابطہ کرکے درخواست فارم حاصل کرنا ہوگا ۔ ادخال کی آخری تاریخ 28 فروری مقرر کی گئی ہے جس میں توسیع نہیں کی جائیگی۔ اضلاع میں ’شی کیاب‘ اسکیم کامیابی سے چلائی جا رہی ہے اور شہر کے کئی علاقو ںمیں خواتین شی کیاب کے ذریعہ خود مکتفی بننے لگی ہیں۔ اسکیم کی کامیابی کو دیکھتے محکمہ کی جانب سے درخواستوں کی وصولی شروع کی گئی اور استفادہ کیلئے 10 ویں کامیاب کے علاوہ 18 عمر ہونا لازمی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جو خواتین کیاب ڈرائیور کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی خواہش مندہیں انہیں استفادہ کرنا چاہئے کیونکہ اس کے ذریعہ خواتین کو نہ صرف پروفیشنل کیاب ڈرائیور کی تربیت فراہم کی جائے گی بلکہ کار کی خریدی میں سبسیڈی فراہم کرکے کار کی خریدی میں مدد کی جائیگی۔ خواتین کو لائسنس کے حصول میں مدد کی جائیگی ۔ کیونکہ کیاب ڈرائیور لائسنس کے حصول کیلئے مہارت ضروری ہے اسی لئے انہیں ماہر بنانے خصوصی تربیت فراہم کی جائیگی۔