حیدرآباد 9 مارچ ( سیاست نیوز ) سری سیلم لیفٹ بنک کنال کی سرنگ کا چھت منہدم ہونے کے واقعہ کے بعد آج ایک انجینئر کی نعش نکالی گئی ہے ۔ انجینئر کی شناخت امریکی کمپنی رابنسن کیلئے کام کرنے والے گرپریت سنگھ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہ پنجاب میں ترن تارن ضلع سے تعلق رکھتی تھے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انجینئر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے 25 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر کے علاوہ وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی نے بھی گرپریت سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ گرپریت سنگھ کی نعش کو آج ایس ایل بی سی سرنگ سے نکالا گیا ۔ متوفی ٹنل بورنگ مشین آپریٹر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے ۔ وہ امریکی کمپنی رابنسنکیلئے کام کر رہے تھے ۔ ریونت ریڈی اور اتم کمار ریڈی نے متوفی کے افراد خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور نعش کو پنجاب بھیجنے کے انتظامات کرنے حکام کو ہدایت دی ۔ 1