ایس ٹی ریزرویشن کو6سے بڑھا کر 10فیصد کردیا گیا

   

حیدرآباد۔9نومبر ( پریس نوٹ) تلنگانہ کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے چہارشنبہ کو درج فہرست قبائیل کے تحفظات کو 6فیصد سے بڑھاکر 10فیصد کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ اسٹیٹ اینڈ سب آرڈینٹ سرویس رولز 1996میں ترمیم کے بعد احکامات جاری کردئے گئے ۔ حکومت کے اس فیصلہ سے ایس ٹیز کو تعلیمی اداروں اور داخلے اور سرکاری نوکریوں کے حصول میں آسانی ہوگی ۔ریاستی اسمبلی کی قرارداد پر مرکز کے ردعمل کا ابھی انتظار ہے ۔