ایس ڈی ایم کی داداگیریوزیراعلیٰ کی ہدایت پر معطل

   

عمریہ: مدھیہ پردیش کے ضلع عمریا کے بندھو گڑھ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کادو شہریوں کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، آج وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی ہدایت پر متعلقہ افسر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے ‘‘بندھو گڑھ کے ایس ڈی ایم کا دو نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کا واقعہ افسوسناک ہے ۔ ایس ڈی ایم کو معطل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اچھی حکمرانی کی حکومت ہے ۔ عام لوگوں کے ساتھ اس قسم کے غیر انسانی سلوک کو ریاست میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔دراصل، کل سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔
، جس میں ایس ڈی ایم امت سنگھ کی موجودگی میں کچھ لوگ کھلے عام دو نوجوانوں کو لاٹھیوں ڈنڈوں سے پیٹ رہے ہیں۔ ان لوگوں نے نوجوانوں کی گاڑی کے ساتھ بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں نے اپنی گاڑی ایس ڈی ایم کی گاڑی سے آگے نکال لی تھی اور ایس ڈی ایم کو یہ بات پسند نہیں آئی۔ اس کی وجہ سے بعد میں اس نے نوجوانوں کی گاڑی روکی اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔بندھو گڑھ پولیس نے متاثرہ نوجوان کی شکایت پر اس معاملے میں قانونی کارروائی کا یقین دلاتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس معاملے میں ایک تحصیلدار ونود کمار کا رول بھی سامنے آیا ہے ۔ متعلقہ حکام کو سوشل میڈیا پر ’’ٹرول‘‘ کیا جا رہا ہے ۔