ایشزسیریز میری قیادت کی سمت طے کرے گی:روٹ

   

برسبین۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کو یہ تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ آئندہ ایشز سیریز ٹسٹ کپتان کے طور پر ان کی سمت کا تعین کر سکتی ہے۔روٹ اتوارکو دی گابا میں آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ سیریز کے آفیشل لانچ ایونٹ میں بات کر رہے تھے۔ روٹ جنہیں2017 میں انگلینڈ کا ٹسٹ کپتان مقررکیا گیا تھا لیکن وہ ابھی تک انگلینڈ کو ایشز سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوپائے ہیں۔روٹ نے کہا ہے کہ آپ دیکھتے ہیں کہ انگلش کپتانوں اور انگلش ٹیموں کے لیے گزشتہ برسوں میں وقت کتنا مشکل رہا ہے۔ یہ کچھ ایسا ہے جو اکثر نہیں ہوتا۔ یقیناً یہ میری کپتانی کی سمت طے کرے گا، یہ میرے اچھا موقع ہے۔ میں سیریز کے شروع ہونے کا انتظار کررہا ہوں۔ روٹ کے حوالے سے سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے کہا ہے روٹ کا خیال ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم، جس میں جونیئرز کے ساتھ ساتھ سینئرز بھی شامل ہیں، ضرورت پڑنے پر اس دونوں ہی بہتر مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہواقعی سیریز پر قبضہ کرنے اور بین الاقوامی سطح پر خود کو ثابت کرنے کے لیے اس سے بہتر کون سا موقع ہے۔ میں ایشز کا کھلاڑی ہوں اور میں اس عظیم مسابقت کی تاریخ میں رہنا چاہتا ہوں۔ اگرچہ کمنز نے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا، لیکن روٹ نے چہارشنبہ کو گابا میں میدان میں اترتے وقت انگلینڈ کے قطعی کھلاڑیوں کا اعلاننہیں کیا۔