واشنگٹن۔بیجنگ پر آخر ی وار کے طور پر جانے والے ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کے روز اس عزم کا اظہار کیاکہ چین نے ایغور مسلمانوں اور زنچیانگ میں دیگری اقلیتی گروپس کے خلف نسل کشی کی ہے او رچین کمیونسٹ پارٹی(سی سی پی) کو انسانیت کے خلاف اس کاروائی کی جوابدہ ہے۔
منتخب صدر جو بائیڈن کی امریکہ کے اگلے صدر کی حیثیت سے حلف برداری تقریب سے ایک روز قبل جاری کردہ ایک بیان میں سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پامپیو نے کہاکہ زنچیانگ میں جاری مظالم کے متعلق جانکاری حاصل کرنے اور تحقیقات کو جاری رکھنے کے لئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے
اقدام سے امریکہ او رچین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
اس اقدام سے توقع کی جارہی پہلے سے کشیدگی کا شکار دونوں ممالک چین اور امریکہ کے درمیانی تناؤ او ربڑھ جائے گا۔
پامپیو نے کہاکہ”دستیاب حقائق کی بغور جانچ کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں پی آر سی(پبلک ریپبلک آ ف چین) سی سی پی کے کنٹرول اور ہدایت پرزنچیانگ میں خاص طورپر ایغور مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلا ف نسلی کشی کررہا ہے۔
میں سمجھتاہوں کہ یہ نسل کشی جاری ہے او رہم اس بات کے شاہد ہیں کہ چین کی پارٹی کی جانب سے ایغوروں کومنظم انداز میں تباہ کیاجارہا ہے“۔
ایغور مسلمانوں پر کانگریس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایاہے۔