جموں: فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کرشنا گھاٹی سیکٹر پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک جبکہ دو دیگر کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ 7 اگست کو جنگجووں کے ایک گروپ نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے راستے سرحد کے اس پار داخل ہونے کی کوشش کی۔