بنگلورو ۔ کانگریس ایم ایل اے پرینک کھرگے نے اپنے اس مبینہ ریمارکس سے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے کہ کرناٹک میں خواتین کو ‘‘بھارتیہ جنتا پارٹی کی بدعنوان حکومت’’ کو جنسی فوائد دے کر ملازمت ملتی ہے ۔ کھرگے نے مبینہ طور پر جمعہ کو صحافیوں سے کہاکہ ”آپ کو اس حکومت میں بغیر پیسے دیئے نوکری نہیں ملے گی۔ اس سے قبل دو وزراء مستعفی ہو چکے ہیں۔ بی جے پی کی قیادت والی کرناٹک حکومت میں نوکری حاصل کرنے کے لیے نوجوان خواتین کو صوفے پر بیٹھنا پڑتا ہے اور نوجوانوں کو رشوت دینا پڑتی ہے ۔ رشوت کھانے والی حکومت بن چکی ہے ۔ کانگریس ایم ایل اے کا یہ تبصرہ پولیس سب انسپکٹر (پی ایس آئی) بھرتی گھوٹالہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔ بھرتی گھوٹالے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کھرگے نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے عہدے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے ، اگر لڑکیوں کو سرکاری نوکری چاہیے تو وہ کسی کے ساتھ سونا چاہئے ، مردوں کو سرکاری نوکری کے لیے رشوت دینی پڑتی ہے ۔