29 ستمبر شام 6 بجے تک گنجائش، کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی سے نوٹیفکیشن کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 27ستمبر (سیاست نیوز) کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے ریاست میں ایم بی بی ایس کنوینر کوٹہ نشستوں پر داخلوں کیلئے جمعہ 27 ستمبر کو صبح 6 بجے سے 29 ستمبر کو شام 6 بجے تک آن لائن میں آپشنس اندراج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ کنوینر کوٹہ میں معذورین معاشی طور پر پسماندہ (ای ڈبلیو ایس) پولیس شہدا کے بچوں، آرمی سرویس مین کے بچے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ریاست کے سرکاری، خانگی، غیرامدادی، اقلیتی اور غیراقلیتی میڈیکل کالجس میں کنوینر کوٹہ کی نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔ درخواست داخل کرنے والے طلبہ کی میرٹ لسٹ کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔ نشستیں الاٹ ہونے والے طلبہ 12 ہزار روپئے ادا کرتے ہوئے الاٹمنٹ لیٹر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ کنوینر کوٹہ کی نشستوں کیلئے سرکاری میڈیکل کالج میں فیس 10 ہزار روپئے خانگی میڈیکل کالجس میں 60 ہزار روپئے، ای ایس آئی کالج میں ایک لاکھ روپئے مقرر ہے۔ پہلے مرحلہ میں کنوینر کوٹہ کی نشستوں کیلئے ویب آپشن کا اندراج نہ کرنے والوں کو بعد کے مرحلوں میں آپشن کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ پہلے مرحلہ میں ایم بی بی ایس کی نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ اگر متعلقہ کالجس میں داخلہ نہیں لیتے ہیں تو وہ بعد کے مرحلوں کی کونسلنگ کیلئے نااہل ہوں گے۔ اہلیت سے متعلق ہائیکورٹ میں زیرالتواء مقدمات کے حتمی فیصلے سے مشروط ہیں۔ ویب آپشن https//tsmedadm tsch.in ویب سائیٹ کے ذریعہ دی جائے۔ طلبہ کو کوئی خدمات ہوں تو وہ 9392685856 ، 7842136688 ، 9059672216 نمبر پر یا tsmedadm 2024 @ gmail.com پر تجاویز پیش کرسکتے ہیں۔ کنوینر کوٹہ کیلئے 16,694 طلبہ نے درخواستیں داخل کی ہیں۔2