بھوپال۔مدھیہ پردیش پولیس نے جمعہ کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر ریاست کے شہر ساگر میں تین اور بھوپال میں ایک سکیورٹی گارڈکا قتل کیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ساگر میں تین قتل میں گرفتار کئے جانے سے قبل اس شخص نے جمعرات کی رات کو بھوپال کے کھاجوری علاقے میں ایک فرد کا قتل کیاہے۔
ریاست کے ہوم منسٹر نروتم مشرا نے کہاکہ مذکورہ ملزم کی شناخت ’شیو پرساد‘ کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کو جمعہ کی ابتدائی ساعتوں میں ساگر میں ہلاک ہونے والے ایک فرد کے پاس سے اٹھائے گئے موبائیل فون کے لوکیشن کی بنیاد پر گرفتار کیاگیاہے۔
مشرا نے یہاں پر رپورٹس کو بتایاکہ”یہ ایک مشکل کام تھا۔ وہ ایک پوشیدہ قاتل تھا۔ میں ساگر پولیس کو مبارکباد دیتاہوں۔ انہوں نے اس موبائیل فون کاتعقب کیاجو سیرئیل قاتل نے اپنے دوسرے یاتیسرے قاتل کے پاس سے اٹھایاتھا۔
اس فون کے لوکیشن کی بنیاد پر اس کو بھوپال سے گرفتار کیاگیاہے“۔ منسٹر نے کہاکہ پکڑے جانے سے قبل بھوپال میں نے اس نے ایک او رسکیورٹی گارڈ کا قتل کیاہے اور اس نے تفتیش کے دوران اس بات کو تسلیم بھی کیاہے۔مشرا نے کہاکہ اس کے ادھار کارڈ کے مطابق اس کونام شیو پرساد ہے اور وہ ضلع ساگر کے کیسلی پولیس اسٹیشن حدود میں رہتا ہے۔
اس سے قبل پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے ساگر انسپکٹر جنرل آف پولیس انوراگ نے کہا تھا کہ ”ملزم کو بھوپال سے ہم نے ابتدائی ساعتوں میں گرفتار کیاہے۔ اس بات کا قومی امکان ہے کہ ساگر میں پیش ائے واقعات میں وہ کلیدی فرد ہے۔
ہماری تحقیقات ہنوز جاری ہے“۔ مقامی پولیس اسٹیشن انچارج سندھیا مشرا نے کہاکہ ملزم نے ایک سونا ورما(23) کو جمعرات کی رات کھاجوری علاقے میں ماربل کے کھنبہ سے ٹکر دے کر قتل کردیاہے۔
انہوں نے پی ٹی ائی کوبتایاکہ ورما علاقے کی ایک ماربل دوکان میں سکیورٹی گارڈ کے خدمات انجام دیتا تھا۔ سلسلہ وار قتل کاآغازبھوپال سے 169کیلومیٹر دور ساگر شہر سے بظاہر شروع ہوا تھا‘ جہاں پر کلیان لودھی جس کی عمر 50سال کی تھی ایک فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ کے خدمات انجام دیتا تھا‘ اس کو 28-29اگست کی درمیانی رات کنٹونمنٹ پولیس اسٹیشن حدود میں قتل کردیاگیاتھا۔
ہتھوڑی سے حملے میں کچلے ہوئے سر کے ساتھ اس کی نعش دستیاب ہوئی تھی۔ شمبھو نارائن دوبے 60سال کی عمر میں آرٹس اینڈ کامرس کالج میں سکیورٹی گارڈ کے خدمات انجام دیتے تھے 29-30اگست کی درمیانی رات میں سیول لائنس پولیس اسٹیشن کے حدود میں اس شخص کا قتل کردیاگیاتھا۔
پولیس کے مطابق اس کے سر پر پتھر سے حملہ کیاگیاتھا۔ ایک گھر کے واچ مین منگل اہیروار کی قتل موتی نگر علاقے میں 30-31اگست کی درمیانی شب میں ہوا اس پر لاٹھی سے حملہ کیاگیاتھا