این ٹی آر جینتی کے موقع پر بالا کرشنا، جونیر این ٹی آر اور ارکان خاندان کا خراج

   

حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) تلگودیشم کے بانی این ٹی راما راؤ کی جینتی پر افراد خاندان نے این ٹی آر گھاٹ پہنچ کر خراج پیش کیا۔ جونیر این ٹی آر، کلیان رام اور دیگر افراد خاندان نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ جونیر این ٹی آر نے کہاکہ آنجہانی این ٹی راما راؤ تلگو عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھلائی کیلئے این ٹی آر کی اسکیمات عوام بھولے نہیں ہیں۔ این ٹی آر کے داماد ڈی وینکٹیشورراؤ اور ان کی شریک حیات پورندیشوری، این رام کرشنا، سہاسنی، دیویا وانی اور دیگر افراد خاندان نے بھی صبح کی ابتدائی ساعتوں میں این ٹی آر گھاٹ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔ ر