ایودھیا ۔ ایودھیا میں جمعرات کو مندر کے نذرانے کے حصے کو لے کر سادھوؤں کے دوگروپوں میں تصادم ہوا۔یہ واقعہ ایودھیا کوتوالی پولیس اسٹیشن کے تحت نرسنگھ مندر میں پیش آیا جب دھماکے جیسی آوازیں سنی گئیں۔ پولیس کے مطابق مندر کے مہنت اور اس کے پجاری کے درمیان چند ماہ قبل شروع ہونے والے کسی مسئلے پر لڑائی ہوئی۔ سرکل آفیسر راجیش تیواری نے کہا پرساد اور آمدنی کے لیے مندرکی ملکیت اور قبضے کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ ہم نے تصادم میں ملوث دونوں فریقوں کو حراست میں لے لیا ہے۔تاہم پولیس افسر نے اس بات سے انکارکیا کہ جھڑپ کے دوران کوئی بم پھٹا تھا۔انہوں نے کہا کہ کچھ پٹاخے خوف پیدا کرنے کے لیے پھوڑے گئے، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس معاملے کے بعد علاقے کے عوام میں ایک قسم کی ناراضگی پائی جاتی ہے اور سادھوں پر لوگ برہم بھی ہیں ۔