حیدرآباد۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسیشن میں جاری کشیدگی پر ردعمل پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مداخلت کیا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد اسوسیشن کے امور کے لئے ایک ایڈمنسٹریٹر کا تقرر عمل میں لائے گا۔
حیدرآباد کرکٹ اسوسیشن کے قابل بھروسہ ذرائع کے بموجب چیف جسٹس این وی رمنا کی زیر نگرانی کے ایک بنچ نے جمعرات کے روز محسوس کیاکہ ”کرکٹ کسی اورجگہ چلی گئی ہے اور سیاست نے اس کی جگہ لے لی ہے۔
ہم کچھ اچھے لوگوں کا تقرر عمل میں لائیں گے‘ سپریم کورٹ او رہائی کورٹ کے بعض ریٹائرڈ ججس جو تحقیقات کریں گے۔ دونوں گروپس (ایچ سی اے) کو جانے دیں۔
انہیں انتظامیہ سے باہر جانے پڑے گا۔ اس کے لئے ایک سی بی ائی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ وہ عدلیہ کو بھی گھسیٹنا چاہتے ہیں“۔درایں اثناء ایچ سی اے کے نگران کار جسٹس دیپک ورما سے کہاگیاہے کہ وہ اسوسیشن کے امور سے خود کو علیحدہ کرلیں۔
بتایاجارہا ہے کہ انہیں اسوسیشن کی کارکردگی میں کسی بھی قسم کے احکامات جاری کرنے سے منع کرنے کا استفسار کیاگیاہے۔جسٹس ورما کے تقرر پر مذکورہ ایچ سی اے منقسم ہے۔
آپ کو یاد ہوگا کہ ایچ سی اے کے اندر گروپس نے ایک دوسرے کو انتباہ دیاتھا کہ اور ایک دوسرے کو وجہہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتوں میں اپنے موقف کو پیش کیاتھا۔
اب سارے معاملات ان کے ہاتھوں سے اس وقت نکل جائیں گے جب سپریم کورٹ کی جانب سے ایک ایڈمنسٹریٹر کا تقرر عمل میں ائے گا۔