شملہ ۔ 29اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 22سالہ شادی شدہ عورت جسے غلطی سے ایک خانگی دواخانہ نے ایڈز کا مریض بتلایا تھا ، اس کاانتقال اسی دواخانہ میں ہوگیا ۔ یہ عورت بے ہوش ( کوما) میں چلی گئی تھی ۔ تاہم ایک سرکاری دواخانہ میں اس کی طبی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ اسے ایڈز کی بیماری نہیں ہے ۔ یہ مسئلہ کانگریس کے رکن اسمبلی موہن لال برکتا نے اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس عورت کا انتقال سخت ذہنی و قلبی ہیجان سے ہوا ۔