ایک ٹریلین شجرکاری کی مہم کے ذمہ داروں کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) ورلڈ اکنامک فورم کے نیچر پازیٹو پلر کی معاون سربراہ نیکول سوائب اور ایگزیکیٹو کمیٹی کے رکن فلورین ورناز جو ون ٹریلین آرگنائزیشن کی سربراہ ہیں آج ڈاؤس میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈاؤس کانفرنس میں لئے گئے حلف کے مطابق دنیا بھر میں ایک ٹریلین پودوں کی شجر کاری کے پروگرام میں حصہ لینے کی خواہش کی۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو کے ہمراہ حلف لیا اور اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ دنیا کو گرین اور محفوظ بنانے کیلئے ایک ٹریلین شجرکاری کے پروگرام میں حصہ لیں گے تاکہ آنے والی نسلوںکو محفوظ زمین فراہم کی جاسکے۔ تلنگانہ رائزنگ وفد نے ورلڈ اکنامک فورم کی ٹیم کو ریاست میں شجرکاری پروگرام کی تفصیلات سے واقف کرایا۔1