ایک ہزار روپئے سے کام شروع کرنے والا افس بوائے اب تین کروڑ مالیت کی کمپنی کا مالک ہے

,

   

موتو کمار ے 1992میں فزیکس کی ڈگری کے ساتھ گریجویٹ کیاتھا۔ ا ن کی تعلیمی قابلیت سے مماثل ملازمت حاصل کرنے میں وہ ناکام رہے‘

انہوں نے بطور آفس بوائے ایک پرنٹنگ پریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بہت ہی کم وقت میں کاروبار کرنے او رپرنٹنگ پریس چلانے کا طریقہ سیکھ لیا۔

چھ ماہ بعد انہوں نے پرنٹنگ پریس کی ملازمت چھوڑ کر اپنا ذاتی پرنٹنگ پریس’پرنٹ فاسٹ‘ محض1000روپئے کی سرمایہ کاری کے ساتھ شرو ع کرلیا۔

موتو کمار کے الفاظ کو اگر یہاں پر دہرایا جائے تو ان کا ماننا ہے کہ ان کے راستے میں آنے والی ہر مشکل سے انہیں تجربہ حاصل ہوا ہے اور وہ بہت جلد خود کو کامیابی کے راستے پر پائے ہیں۔

اس کے بعد سے بیس سالوں میں انہوں نے بے مثال کامیابی اور ترقی دیکھی ہے۔

اپنی کامیابی کے پیچھے کا وجہہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وسعت دیتے ہوئے ڈیجیٹل ڈائزنگ اور اف سیٹ پرنٹنگ کو اپنے خدمات کا انہوں نے حصہ بنایا اور اب ان کی کمپنی3کروڑ روپئے مالیت کی ہوگئی ہے۔

پرنٹ فاسٹ جو ڈائیریز‘ پلانرس‘ کیلنڈرس‘ ڈیجیٹل ڈائزنگ اور لوگوڈائزینگ خدمات دیتی ہے‘ دیگر چیزوں میں سال2014کے دوران ان لائن خدمات کی بھی شروعات کی تھی۔

موتو کمار کی اب دلچسپی صرف کامیابی میں ہے‘ اس کے علاوہ وہ ماحولیاتی دوست بھی ہیں۔

کمار کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ تین سو لوگوں کو ملازمت دینے اور اپنی کمپنی کو تین سو کروڑ تک لے جانے چاہتے ہیں