ممبئی، 25 جولائی (آئی اے این ایس) بالی ووڈ ادارکارہ ادا شرما نے کہا ہے کہ کامیاب فلم ’’دی کیرالہ اسٹوری‘‘ کے بعد ان کے لیے بڑے اور چیلنجنگ مواقع کے دروازے کھلے اور لوگوں نے ان پر مزید اعتماد کرنا شروع کیا۔ اس عام خیال کے برعکس کہ کسی کامیاب فلم کے بعد اداکاراؤں کو اچھے اور مضبوط کرداروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ادا شرما نے بتایا کہ اس فلم نے انہیں مختلف نوعیت کے پیچیدہ اور چیلنجنگ کردار حاصل کرنے میں مدد دی۔ جب ادا شرما سے پوچھا گیا کہ کیا ایک کامیاب فلم کے بعد انہیں اچھے کرداروں کی کمی محسوس ہوئی، تو انہوں نے کہا میں نے اس کے برعکس تجربہ کیا ہے۔ جب آپ کی کوئی فلم کامیاب ہوتی ہے تو زیادہ لوگ آپ پر بڑے کام کے لیے اعتماد کرنے لگتے ہیں۔34 سالہ اداکارہ کو ودیوت جموال کے ساتھ ’’کمانڈو‘‘ فلم سیریز میں اپنے کردار کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔