گویا کیل : حریف ایکواڈور کی ایک جیل میں حریف گروپس کے درمیان جھڑپ میں 12 قیدی ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ملک کے شہر گویاکیل میں واقع لیٹورل جیل میں لاس آگیولاس اور ٹیگیورونس نامی گروپس میں جھڑپ ہو گئی۔جھڑپ میں جتھوں کے 12 اراکین ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جیل کے ہیڈ جیلر رونالڈ سانچز نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کثیر تعداد میں سیکوریٹی فورسز کو جیل کی طرف بھیج دیا گیا ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ایکواڈور کی 30 ہزار قیدیوں کی صلاحیت والی 65 جیلوں میں تقریباً 39 ہزار قیدی اور سزا یافتہ مجرم قید ہیں۔ جیلوں میں فگروپس کے درمیان جھڑپیں وقتاً فوقتاً ہلاکتوں کو سبب بنتی رہتی ہیں۔