ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت

   

کوئٹو: ایکواڈور کی ایک جیل میں جھڑپ میں کم از کم پانچ قیدی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے ۔حکام نے یہ اطلاع دی۔ایکواڈور کی جیل انتظامیہ ایجنسی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ چہارشنبہ کو ہوئیں جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں میں 18 قیدی اور پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔ایجنسی نے جنوب مغربی بندرگاہی شہر گوایاکل کی جیل میں ہونے والی جھڑپ کو حریف گروہوں کے ارکان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے تعبیر کیا ہے ۔ایجنسی کے مطابق جیل پر کنٹرول کے لیے منشیات کی اسمگل کرنے والے گروہوں کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران آتشیں اسلحے کا استعمال کیا گیا۔پیر کو وسطی شہر لاٹا کنگا میں جھڑپوں کے بعد اس ہفتے جیل میں یہ دوسری جھڑپ تھی۔ اس میں ایک اسمگلر سمیت 16 قیدی ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے ۔