حیدرآباد 18 فروری ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اقلیتی حقوق تحفظ کمیٹی کے صدر فاروق شبلی نے ریاست کے ائمہ و موذنین کے 6 ماہ کے اعزازیہ جاری کرنے کا حکم دینے پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اور وزیر اقلیتی بہبود و قانون این ایم ڈی فاروق سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ تلگو دیشم اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے ۔ فاروق شبلی نے بتایا کہ ائمہ موذنین مالی مشکلات سے دوچار تھے جس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اعزازیہ جاری کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر نائیڈو کا یہ اقدام تاریخ میں ہمیشہ کیلئے محفوظ رہے گا ۔۔ 2