اے پی میں ٹرین کا بڑاحادثہ ٹل گیا

   

حیدرآباد9مارچ(یواین آئی) اے پی میں ٹرین کا بڑاحادثہ ٹل گیا۔وجئے واڑہ ۔ تروپتی روٹ پر گڈورکے قریب یہ بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ایک چرواہے نے پٹری میں دراڑ دیکھی اور فوراً ریلوے حکام کو اطلاع دی۔ بر وقت اطلاع پر حکام نے فوری مرمت کی جس کی بدولت ممکنہ حادثہ کو روکا جا سکا۔ریلوے پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کر دی ہے ۔