اے پی کے سابق وزیرکوڈالی نانی ہاسپٹل میں داخل

   

حیدرآباد 26 مارچ (یواین آئی) آندھراپردیش کے سابق وزیر اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لیڈرکوڈالی نانی کو شہرحیدرآباد کے گچی باؤلی کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کروایاگیا۔اطلاعات کے مطابق سابق وزیر کی صحت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر علاج فراہم کیا گیا۔
اور کئی معائنوں کے بعد اسپتال کے حکام نے تصدیق کی کہ نانی کو دل سے متعلق مسائل ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وائی ایس آرکانگریس کے لیڈروں نے وضاحت کی کہ کوڈالی نانی کو معدے کے مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، انہیں دراصل دل کا دورہ نہیں پڑا۔