سرینگر،27مئی(یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز اعلان کیا کہ پہلگام کے بائیسرن علاقے میں 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے 26 بے گناہ سیاحوں کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کی جائے گی تاکہ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے دن سے ہمارے زیر غور تھا، اور آج کابینہ اجلاس میں ہم نے محکمہ تعمیرات عامہ کو اصولی منظوری دینے کا اختیار دیا ہیکہ بائیسرن میں ایک شایانِ شان اور باوقا یادگار تعمیر کی جائے۔