پیانگ یانگ : امریکی صدر جو بائیڈن کے ایشیا سے نکلنے کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا نے 3 میزائل داغ دیے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے چہارشنبہ کی صبح تین بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔سیول میں حکام نے بتایا کہ میزائل پیانگ یانگ کے علاقے سنان سے ایک گھنٹے سے بھی کم وقفہ میں فائر کئے گئے، یہ تجربات امریکی صدر جو بائیڈن کے اس خطے سے نکلنے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں، اس دورہ کے موقع پر بائیڈن نے شمالی کوریا کو روکنے کے لیے اقدامات کو تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا اس سال کے آغاز ہی سے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر رہا ہے۔