بابا رام دیو کو اب یوگا کیمپس کیلئے سرویس ٹیکس دینا ہوگا

   

سینٹرل ایکسائز و کسٹمز کمشنر میرٹھ رینج نے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ کو 4.5 کروڑ روپئے ٹیکس ادا کرنے کے لیے کہا تھا جسے ٹرسٹ نے ’ہلیتھ اینڈ فٹنس سروسیز‘ کے حوالے سے ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سرویس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ نے ’ہیلتھ اینڈ فٹنس سروسز‘ کے حوالے سے ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ نیوز پورٹل ’ آج تک‘ کے مطابق جسٹس ابھے ایم اوک اور جسٹس اجول بھویاں کی سپریم کورٹ کی بنچ نے اس سلسلے میں سرویس ٹیکس اپیل ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سرویس ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل نے صحیح کہا ہے۔ داخلہ فیس وصول کرنے کے بعد یوگ کیمپوں میں یوگا ایک سرویس ہے۔ ہمیں ٹریبونل کے حکم میں مداخلت کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ اس لیے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ کی اپیل کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔