نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں بابری مسجد کی 67.703 ایکر اراضی ملکیت کے ایک سیول تنازعہ کو 7 دہے پورے ہوچکے ہیں اور یہ کیس مذہبی اور سیاسی جنگ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا گوگوئی اس 7 دہے پرانے کیس کا فیصلہ سنائیں گے جو الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ہوگا ۔ اراضی کا ایک حصہ مسلمانوں کو دو حصے ہندوؤں کو دینے کی رولنگ دی گئی تھی ۔