بارات لے جانے والی بس کھائی میں گرگئی،32ہلاک

   

پوڑی : اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع میں گڑھوال ایک بس 5سومیٹر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 32 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے جب ایک شادی پارٹی کے تقریباً 45-50 افراد کو لیکر یہ بس لالڈھنگ سے بیرونکھل کے ایک گاؤں جا رہی تھی جب منگل کی شام تقریباً 7.30 بجے سمری موڑ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ سمڈی گاؤں کے قریب ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور حادثہ پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ رات بھر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کوٹوٹی پھوٹی بس سے نکالا گیا اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیاپولیس نے بتایا کہ رات بھر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔تاریک اور دشوار گزار پہاڑی علاقہ۔ اوپر سے گہری کھائی میں گرنے کا خوف تھا لیکن پوڑی گڑھوال کے لوگوں نے اس خوف کو مار ڈالا۔مقامی لوگوں نے وہ کردار ادا کیا، ریسکیو ٹیم سے دو قدم ا?گے بڑھے، جس کے بغیر جان بچانا مشکل تھا۔ اس حادثے میں 25 کی موت ہو گئی ہے، لیکن 21 جانیں بچ گئی ہیں۔حادثے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچنے میں کامیاب رہی۔ اس سے قبل مقامی لوگوں اور پولیس نے 9 افراد کو بچایا تھا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب ہم نے موبائل کی روشنی میں بارتیوں کی تلاش شروع کی تو کچھ لاشیں نظر آئیں ۔ کئی زخمی بھی ہوئے، جنہیں بروقت علاج مل فراہم کیا گیا ۔