بارہمولہ میں امیت شاہ ریلی سے خطاب کے دوران اذان کے وقت رک گئے

   

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بارہمولہ میں ریلی کے دوران اپنے خطاب کو اذان کے لئے بیچ میں ہی روک دیا اور اذان کے اختتام کے بعد دوبارہ خطاب شروع کیا۔ وزیرداخلہ چہارشنبہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ امیت شاہ جب خطاب کر رہے تھے تو اس دوران ایک نزدیکی مسجد سے اذان دی گئی تو انہوں نے خاموشی اختیار کی۔بعد میں جب اذان اختتام پذیر ہوئی تو انہوں نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کیا۔ قابل ذکر ہے کہ موصوف وزیر داخلہ جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے پر تھے ۔انہوں نے اپنے دورے کے آخری دن چہارشنبہ کو سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی اور اس کے بعد شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا۔وہ چہارشنبہ کی سہ پہر کو واپس دہلی روانہ ہوگئے ۔