بجلی کے استعمال میں اضافہ ، برقی کی مانگ بڑھ گئی

   

بغیر کسی خلل کے برقی سربراہی کا عزم ، برقی خریداری کیلئے معاہدے
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ تلنگانہ میں 13 مارچ کو 16,918 میگاواٹ بجلی استعمال کی گئی ۔ 7 مارچ کو 16,869 میگاواٹ کے پچھلے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ فصلوں کے علاوہ گھریلو مانگ میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ تلنگانہ میں ہر روز کم از کم 16 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کی جارہی ہے ۔ بڑھتی ہوئی مانگ کے باوجود برقی سربراہی کو بغیر کسی بھی خلل کے سربراہ کیا جارہا ہے ۔ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے موسم گرما کی پیشگی منصوبہ بندی کے علاوہ بجلی کی خریداری کے طویل مدتی معاہدوں نے معیاری فراہمی کو یقینی بنایا ہے ۔ ریاست قلیل مدتی خسارے کو پورا کرنے کیلئے پاور ایکسچینجرز سے بڑی مشکل سے بجلی کی خریداری کررہی ہے ۔ اہلکاروں نے بتایا کہ بجلی کی اصلاح کے اقدامات نے ریاست کو پچھلے دو مہینوں میں تقریبا 380 کروڑ روپئے کی بچت کرنے میں مدد کی ۔۔ ش