بجلی گرنے کے واقعہ میں 150 بکرے ہلاک

   

حیدرآباد۔ 9۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی) بجلی گرنے کے واقعہ میں 150بکرے ہلاک ہوگئے ۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور کے باپٹلہ منڈل حدود میں واقع میدولاپلی ریل کی پٹریوں کے قریب پیش آیا۔یہ بکرے مدی بوئناپالیم علاقہ کے رہنے والے چرواہے ویرئیا، مُسلیا، باجی، شیشیا کے تھے ۔مقامی افراد نے بتایا کہ آج صبح شدید بارش کے دوران بجلی گری جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں تقریبا سات لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔