بدرالدین اجمل نے راہول کی نیائے یاتراپر ”لو گ کانگریس کو ووٹ نہیں دیں گے“۔

,

   

راہول گاندھی 14جنوری کو منی پور سے ”بھارت نیا یاترا‘’شروع کریں گے۔
بارپیٹا۔کل ہند متحدہ ڈیموکرٹیک فرنٹ(اے ائی یو ڈی ایف) سربراہ بدرالدین اجمل نے دہرایا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی ’بھارت نیا یاترا‘ شروع کریں گے مگر لوگ کانگریس کو ووٹ نہیں دیں گے۔

آسام کے ضلع بار پیٹا کے باگماراچارا میں ایک عوامی جلسہ عام میں شرکت کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے بدرالدین اجمل نے کہاکہ ”راہول گاندھی نہرو فیملی کے بیٹے ہیں۔جب وہ کہیں پر بھی جاتے ہیں لوگ جمع ہوتے ہیں اور لوگ انہیں ہیرو کی طرح دیکھنا چاہتے ہیں۔ مگر لوگ ان کے لئے کانگریس کے لئے ووٹ نہیں کریں گے۔

یہ کام نہیں کریگا“۔راہول گاندھی 14جنوری کو منی پور سے ”بھارت نیا یاترا‘’شروع کریں گے۔اس سے قبل بھی بدرالدین اجمل نے یہ کہاتھا کہ وہ (راہول گاندھی)ملک کا 50فیصد حصہ گھوم چکے ہیں اور یہ بہت اچھا ہے۔

اجمل نے پوچھا تھا کہ ”مگر انہیں نتیجے میں کیا ملا‘ کیاانہیں متوقع نتیجہ ملا ہے؟“۔دوسری جانب دہلی چیف منسٹر اروندر کجریوال کو دی گئی ای ڈی کی نوٹس پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے ائی یو ڈی ایف سربراہ نے کہاکہ مودی جی کے پاس دباؤ کے لئے نئی لائن نہیں ہے اور وہ کجریوال اور جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہمینت سورین کوجیل میں ڈال دیں گے۔

اجمل نے کہاکہ ”انڈیا الائنس کے لئے یہ خطرہ ہے۔ اگر آپ لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے تو پھر ہم ہر کسی کو ایک کے بعد دیگر ای ڈی کے حوالے کردیں گے۔ جتنے لوگوں کو خوفزدہ کرنا وہ چاہتے ہیں کرنے کی کوشش کررہے ہیں“۔

راہول گاندھی کی ’بھارت نیایاترا‘ کی منی پور کے امپال سے 14جنوری کو شروعات ہوگی اور توقع کی جارہی ہے کہ 20مارچ تک اس کا مہارشٹرا کے ممبئی میں اختتام عمل میں ائے گا۔ اس یاترا کے ذریعہ وہ 14ریاستوں اور 85اضلاعوں کا احاطہ کریں گے۔

کانگریس کی ”بھارت نیائے یاترا“ کے اعلان کے بعد پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہاکہ یاترا کا مقصد”سب کے لئے انصاف“ ہے۔ وینو گوپال نے کہاکہ ”یہ یاترا 14جنوری کو امپال سے شروع ہوگی اور 20مار چ کے روز ممبئی میں ختم ہوگی۔

اس یاترا میں 14ریاستوں اور 85اضلاعوں کا دورہ کیاجائیگا۔ ریاست منی پور‘ ناگالینڈ‘ آسام‘ میگھالیہ‘ مغربی بنگال‘ بھار‘ جھارکھنڈ‘ اڈیشہ ’چھتیس گڑ‘ اترپردیش‘ مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ گجرات اور آخر میں مہارشٹرا کا یہ یاترا احاطہ کریگی“۔

اس سے قبل بھارت جوڑو یاترا جس کی شروعات 7ستمبر 2022کو کنیا کماری سے ہوئی تھی اور کانگریس لیڈ ر راہول گاندھی نے اس کی قیادت کی تھی 30جنوری 2023کو سری نگر کے روز3970کیلو میٹر‘12ریاستوں اور دو یونین ٹریٹریوں سے گذرتی ہوئی 130دن کی طویل مسافت کے بعد اختتام پذیر ہوئی تھی۔