بر وقت معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

   

سنگاریڈی میں شعبہ صحت کے پروگراموں کی پیشرفت کا جائزہ ، میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر للیتا دیوی کا خطاب
سنگا ریڈی۔ 27 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی میں محکمہ صحت کا اجلاس ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کے. للیتا دیوی کی صدارت میں مختلف صحت پروگراموں کے نفاذ اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا ،ماں اور بچے کی صحت (MCH) غیر متعدی امراض (NCD)، تپِ دق (TB)، VPD اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگراموں کے نفاذ، مقررہ اہداف کے حصول اور فیلڈ سطح پر جاری سرگرمیوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ضلع کے پرائمری ہیلتھ سینٹرس (PHCs) کی عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایم ایچ او نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضروری مرمتی کام مقررہ مدت کے اندر معیاری اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں اجلاس میں MeePramaan ایپ کے ذریعے عملے کی حاضری کے اندراج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر کے. للیتا دیوی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام ملازمین باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق ایپ میں حاضری درج کریں، جبکہ افسران اس کی مسلسل نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام صحت پروگراموں کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے اور عوام کو بروقت معیاری طبی و صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے افسران، ڈاکٹرس اور فیلڈ اسٹاف باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں۔عالمی یومِ انسدادِ ریبیز کے موقع پر آگاہی 28 ستمبر 2026 کو عالمی یومِ ریبیز کے پیش نظر ڈاکٹر مراری راجندر پرساد، ایس ایم او، تلنگانہ نے کتے کے کاٹنے اور ریبیز سے بچاؤ کے لیے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں گوگل میٹ کے ذریعے طبی عملے کو آگاہی فراہم کی اس جائزہ اجلاس میں ڈاکٹر ناگا نرمل، ڈاکٹر ارونا، ڈاکٹر ششانک دیش پانڈے، ڈاکٹر سوجنیا، ڈاکٹر سیتارام، ڈاکٹر نرسنگ چوہان، ڈاکٹر منوہر ریڈی، ڈاکٹر راجنی، ڈاکٹر ششیکر سمیت دیگر میڈیکل افسران اور متعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔