برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

   

برازیلیا: جنوبی امریکی ملک برازیل کے مغرب میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5افراد ہلاک ہو گئے۔برازیلین میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق ریاست ماتو گروسو کے قصبے اپیکاس کے دیہی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔برازیلین حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثہ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نعشوں کو شناخت کیلئے فرانزک میڈیسن سینٹر پہنچایا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔برازیل میں 9 اگست کو ساؤ پاؤلو کے شمال میں واقع شہر ونہیدو میں ایک مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے 57 مسافر اور عملے کے 4 ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔