لندن 9 ستمبر ( ایجنسیز ) برطانیہ کے کئی ائرپورٹس پر آج گہما گہمی کی صورتحال پیدا ہوگئی کیونکہ ائر ٹریفک کنٹرول کی خدمات میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ لندن کے ہیتھرو ‘ گاٹ وک ‘ مانچسٹر اور اسٹانسٹیڈ ائرپورٹس پر طیاروں کی آمد و رفت متاثر رہی ۔ کہا گیا ہے کہ اس فنی خرابی کی وجہ سے تقریبا 600 پرواموں کو منسوخ کردیا گیا یا ان کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی ۔ ائر ٹریفک کنٹرول خدمات فراہم کرنے والے ادارہ نے بتایا کہ فلائیٹ آپریٹنگ سسٹم میں کچھ خرابی محسوس ہوئی تھی ۔ ہمارے انجینئرس اس پر ہنگامی طور پر کام کر رہے ہیں اور پروازوں کو جتنا جلد ممکن ہوسکے بحال کرنے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ فضائی سفر میں ہونے والی مشکلات پر معذرت خواہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پروازیں اڑان بھر رہی ہیں تاہم مسئلہ حل ہونے وقت لگے گا ۔